اشتہار

سوات، ذوالفقار علی بھٹو کی 92 ویں سالگرہ منائی گئی

سالگرہ کی تقریب میں کارکنان شریک ہوئے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پیپلزپارٹی تحصیل بابوزئی کے زیراہتمام شہیدذوالفقارعلی بھٹو کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل بابوزئی کے زیراہتمام صدر بخت شیرعلی کی صدارت میں سالگرہ کی تقریب ہوئی، جس میں شہیدذوالفقارعلی بھٹو کے 92ویں سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹاگیا۔

تقریب میں جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے، انفارمیشن سیکرٹری عمرباچا، نائب صدر عمرعلی ناچار، سیدمحمودخان، انجینئرافتخار، سرفراز خان، بخت شیرعلی، محمدزرین، رشیدخان آف منگلور نے ذوالفقارعلی بھٹو کے افکارپرروشنی ڈالی۔ تقریب میں قرارداد منظورکی گئی جس میں مطالبہ کیاگیاکہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے 8لاکھ افراد غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں انہیں دوبارہ شامل کیاجائے۔

اشتہار

BHuttoPPPSalgira
Comments (0)
Add Comment

اشتہار