اشتہار

موٹروے پرموٹرسائیکل چلانے کی اجازت کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے موٹروے پر موٹرسائیکل چلانے کی اجازت کے خلاف حکومتی اپیل پرسماعت کی ۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک):سپریم کورٹ نے موٹروے پرموٹرسائیکل چلانے کی اجازت کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی اپیل پرفریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

اشتہار

جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے موٹروے پر موٹرسائیکل چلانے کی اجازت کے خلاف حکومتی اپیل پرسماعت کی ۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے موٹروے پر موٹرسائیکل چلانے کی پابندی سے متعلق پوچھا تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نیشنل ہائی ویزسیفٹی آرڈیننس کےمطابق پابندی کا بتایا اورکہاکہ پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تاہم موٹروے کے انٹری پوائنٹس پرپابندی کے سائن بورڈ لگائے گئے ۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ دنیا بھر کی موٹر ویز پر موٹرسائیکل چلتی ہیں، اگر حکومت نے پابندی عائد کی ہے تو نوٹیفکیشن دکھائیں؟۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ ہائی وے پرموٹرسائیکل چلانا زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے لیکن ہائی ویزپر تو سائیکلیں بھی چل رہی ہوتی ہیں کیا حکومت کو ہائی ویز پرشہریوں کی سیفٹی کی پرواہ نہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ہائی ویز پرانٹری پوائنٹ زیادہ ہونے سے موٹرسائیکل پر پابندی ممکن نہیں۔

عدالت نے موٹروے پرموٹرسائیکل چلانے کی اجازت کا ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی حکومتی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی اپیل پرفریقین کو نوٹسز جاری کردیئے اور سماعت 10 دن کے لیے ملتوی کردی۔

اشتہار

MotorcyclePakistansupreme courtsupreme court of pakistan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار