اشتہار

سوات میں 20 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار سے تجاوز کرگیا

ایک ہزار پچاس روپے میں آٹے کا تھیلا فروخت ہو رہا ہے

اشتہار

سوات (زماسوات ڈاٹ ) سوات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری نرخنامے پر آٹے کی فروخت کی خلاف ورزی بدستور جاری ہے اور مل مالکان و دکانداروں کی جانب سے من مانے نرخوں پر آٹے کی فروخت کی جا رہی ہے۔ ضلع بھرمیں فلورملز اور دکانداروں کی جانب سے بیس کلو آٹے کا تھیلا ایک بار پھر ایک ہزار سے تجاوز کرگیا ہے ۔

مینگورہ شہر و دیگر علاقوں میں ایک ہزار پچاس روپے میں بیس کلو آٹے کا تھیلا فروخت ہو رہا ہے ۔ دوسری جانب انتظامیہ نے بھی چھپ سادھ لی ہے جبکہ لوگوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے اور سرکاری نرخنامے کے تحت آٹے کی فروخت کا مطالبہ کیا ہے ۔

اشتہار

FlourMillsMingoraPrice Hike
Comments (0)
Add Comment

اشتہار