اشتہار

جلد بازی میں (ن) لیگ کی خاتون رکن جب پی ٹی آئی کے اجلاس میں گئیں تو کیا ہوا؟

مسلم لیگ (ن) کی رکن مائزہ حمید غلطی سے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچ گئیں۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کی رکن مائزہ حمید غلطی سے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچ گئیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس بیک وقت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئے۔

 

اشتہار

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے مسلم لیگ (ن) کی رکن مائزہ حمید غلطی سے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جا پہنچیں۔

 

مائزہ حمید کے غلط کمرے میں جانے پر سیکیورٹی کے عملے نے انہیں بتایا کہ (ن) لیگ کی پارٹی کا اجلاس کمرہ نمبر 5 میں ہے۔ مائزہ حمید کے پی ٹی آئی کے اجلاس میں جانے پر تحریک انصاف کی رکن شاندانہ گلزار نے ان سے مکالمہ کیا کہ آپ اسی میٹنگ میں ہی آجائیں ایک ہی بات ہے۔ شاندانہ گلزار کے مکالمے پر مائزہ حمید مسکرا کر روانہ ہوگئیں۔

اشتہار

Pakistanpakistan assemblyPMLNPMLN SwatPTi
Comments (0)
Add Comment

اشتہار