اشتہار

مالم جبہ میں مقامی بچوں کے مابین سکی گالا کاانعقاد

گالا میں مالم جبہ کے 60 بچوں اور بچیوں نے حصہ لیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مالم جبہ میں پاک فوج کی جانب سے اسکی گالا کا انعقاد کیا گیا۔گالا میں 60مقامی بچوں نے حصہ لیا، کرنل امیر حمزہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔جنت نظیر وادی ملم جبہ میں پانچویں روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کے طول و عرض سے سیاح مالم جبہ کا رخ کرر ہے ہیں۔

اس سلسلے میں سیاحوں کی تفریح کیلیے جنرل آپریشنل کمانڈر ملاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا اور کمانڈر کانجو بریگیڈ بریگیڈیئر محمد نسیم انور کی خصوصی ہدایات پر لیفٹنٹ کرنل امیر حمزہ کی جانب سے ملم جبہ میں اسکی گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں 60مقامی بچے اور بچیوں نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں۔اس موقع پر سی او کرنل حمزہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے بچے اور بچیوں کو انعامات دئیے اور کہا کہ یہی بچے مستقبل میں اسکی کے میدان میں سوات اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

اشتہار

Armymalamjabbaski gala 2020
Comments (0)
Add Comment

اشتہار