اشتہار

سوات، وکلا کی ہڑتال اور عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ

ہڑتال کے باعث عدالتوں میں آنے والے سائیلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی وکلا نے ہڑتال کی اور عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کیا ۔ جمعرات کے روز خیبرپختونخواہ بار کونسل کی اپیل پر سوات میں بھی سی پی سی اور جی این ایس اے میں ترامیم کے خلاف وکلا نے ہڑتال کی اور عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کیا۔

سوات بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جب تک وکلا کے مطالبات منظور نہیں ہوپاتے تب تک ہڑتال کریں گے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔ واضح رہے کہ وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالتوں میں آنے والے سائیلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اشتہار

Lawyers ProtestSwat Bar Council
Comments (0)
Add Comment

اشتہار