اشتہار

سوات، علیگرامہ میں ٹریفک حادثہ، اکیس سالہ نوجوان جاں بحق

حادثے میں دو نوجوان زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کبل کے علاقہ علیگرامہ میں ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ علیگرامہ میں دو موٹرسائیکلوں کے مابین تصادم ہوا ۔ جس کے نتیجے میں اکیس سالہ محمد سبیل ولد ظفر علی سکنہ برہ بانڈئی جاں بحق جبکہ دو افراد عادل شاہ ولد احمد شاہ سکنہ علیگرامہ اورعماد ولد عبدالمعبود سکنہ ملوچ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ زخمی عماد کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا جا چکا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے اکیس سالہ محمد سبیل سوات یونیورسٹی میں بی بی اے آنرز کے طالب علم تھے اور پڑھائی مکمل کرنے کے بعد ڈگری لینے کے انتظار میں تھے ۔

اشتہار

AccidentdeadKabalSabeel
Comments (0)
Add Comment

اشتہار