اشتہار

سوات میں بارش وبرفباری کا نیا سلسلہ شروع،مہوڈنڈ شاہراہ بند

بارش و برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت دیگر میدانی علاقوں میں اتوار کی صبح سے بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کے باعث میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔

کالام،مالم جبہ،مہوڈنڈ اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے اِن علاقوں میں سردی مزید بڑھ گئی ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔ مہوڈنڈ جانے والی شاہراہ بدستور بند ہے جبکہ اتروڑ،گبرال اور،مٹلتان کی شاہراہیں بعض مقامات پر بند ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ برفباری کے باعث مقامی آبادی مشکلات کا شکار ہے ۔

اشتہار

RainSnowWeather
Comments (0)
Add Comment

اشتہار