اشتہار

ڈریپ کی جانب سے 89ادویات کی قیمتوں میں 45فی صد تک کمی کردی گئی

مہنگے داموں ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

اشتہار

پشاور(نیوز ڈیسک)ڈریپ کی جانب سے 89ادویات کی قیمتوں میں 45فیصد کی کمی کردی گئی اور محکمہ صحت خیبرپختونخوا کوہدایات کی ہے کہ وہ ادویات مہنگے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔ ڈریپ کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے اعلامیہ سے صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کردیاگیاہے، ادویات کی قیمتوں میں کمی کم سے کم 15فیصد جبکہ زیادہ سے زیادہ 45فیصد تک کی گئی ہیں۔

قیمتوں میں کمی کرنے والے ادویات میں جان بچانے والی ادویات،دل کے مختلف اقسام کے امراض کی ادویات، دماغی امراض،کینسر کی ادویات، پیٹ کی ادویات، بچوں کے بخار اوردیگر بیماریوں کی ادویات، سانس یادمہ کے مرض کی ادویات اور اینٹی بائیوٹک ادویات وغیرہ شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ نے اس کی منظوری دی تھی ادویات کی قیمتوں میں کمی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018کے مطابق کی گئی ہے اس ضمن میں ادویات ڈیلرز کو بھی آگاہ کیاگیا ہے۔

اشتہار

KPKMedicinesprice
Comments (0)
Add Comment

اشتہار