اشتہار

کینیڈین خاتون کا پاکستانی شوہر پر 33ہزار ڈالرچوری کا الزام

رقم واپسی کےلیے متاثرہ خاتون کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئی اور گوجرانوالہ سائبر کرائم میں شوہر کےخلاف درخواست دے دی

اشتہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا شخص اپنی کینڈین بیوی کے 33 ہزار ڈالر چوری کرکے فرار ہوگیا۔ رقم واپسی کےلیے متاثرہ خاتون کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئی اور گوجرانوالہ سائبر کرائم میں شوہر کےخلاف درخواست دے دی۔ درخواست گزار کینڈین خاتون اینی میری نے الزام لگایا ہے کہ سیالکوٹ کے رہائشی فاحد ابرار سے 2017 میں شادی ہوئی جس کے بعد میں نے اسلام قبول کیا۔

 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فاحد نے دھوکہ دہی سے رقم میرے اکاؤنٹ سے پاکستان منتقل کی جوکہ فاحد کے چچا اور والدہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ ایک ویڈیو پیغام میں اینی میری کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے میرے 33 ہزار ڈالر چوری کیے ہیں، رقم واپسی اور شوہر کو جیل بھجوانے پاکستان آئی ہوں۔ کینڈین خاتون کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان میں مجھے انصاف ملے گا۔

اشتہار

CANADAcrimePakistan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار