اشتہار

غلط حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں،محمد امین

جماعت اسلامی ضلع سوات کی مجلس شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت محمد امین منعقد ہوا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ مہنگائی کی و جہ سے غریب عوام کی زندگی مشکلات سے دوچار ہے۔آئے روز بجلی،گیس ادویات اور آٹے کے نرخوں میں اضافہ حکومتی نااہلی اور بد انتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔نا اہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں جماعت اسلامی ضلع سوات کی مجلس شوریٰ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نا اہل اور نالائقوں کا ٹولہ ہے۔اپنی ناقص کارکردگی اور نا اہلی کو چھپانے کیلئے عوام اور سابقہ حکمرانوں کو ذمہ دارٹھہرارہے ہیں،لیکن اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے،انہوں نے کہا کہ آئے روز ادویات،آٹے،گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ تشویش ناک ہے۔

اشتہار

Jamat islamiMuhammad Amin
Comments (0)
Add Comment

اشتہار