اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ پر بچی کی ہلاکت؛ وزیرایوی ایشن نے رپورٹ طلب کرلی

ایئرپورٹ پر سیڑھیوں سے گرنے والی چارسالہ بچی انتقال کر گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایئرپورٹ پر سیڑھیوں سے گرنے والی چارسالہ بچی انتقال کر گئی، نیوزرپورٹس  کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پرسیڑھیوں سے گرنے والی چارسالہ بچی چل بسی۔ وفاقی وزیربرائے ایوی ایشن غلام سرورخان نے نوٹس لیتے ہوئے ایئرپورٹ منیجرسے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وفاقی وزیرغلام سرورخان نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق بچی سیڑھیاں اترتے وقت ماں کے ہاتھوں سے گری جس کے باعث واقعہ حادثاتی طورپرپیش آیا۔

 

اشتہار

غلام سرورخان نے کہا کہ معصوم بچی کی موت کا انتہائی افسوس ہے، اللہ تعالی لواحقین کوصبرجمیل عطا کرے، اسلام آباد ایئرپورٹ کی برقی سیڑھیوں کومحفوظ بنائیں گے آئندہ ایسا حادثہ نہ ہو۔  واضح رہے کہ سیڑھیوں سے گرنے کے بعد بچی کوتشویشناک حالت میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسپتال لے جایا گیا تاہم بچی جانبرنہ ہوسکی۔

اشتہار

Accidentchild deathdeadhospitalislamabad AirportPIA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار