اشتہار

سوات، مینگورہ میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق،2 زخمی

ریسکیو کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا

اشتہار

سوات(سوات نیوز)سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے محلہ خونہ گل میں زیر تعمیر چار منزلہ عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو1122 کے ذرائع کے مطابق زیر تعمیر چار منزلہ عمارت گرنے کے باعث اُس کے نیچے مکان زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں گھر کے افراد ملبے تلے دب گئے ۔ ریسکیو کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں گھرکاسربراہ،اس کی بیوی،بیٹی اور بہن جاں بحق ہو گئی جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

اشتہار

deadHouse CollapsedinjuredMingora
Comments (0)
Add Comment

اشتہار