اشتہار

مینگورہ،مکان کی چھت منہدم،چار جنازے نکلنے پر کہرام مچ گیا

عنایت اللہ گھر کے خراجات پوری کرنے کے لئے کارخانے میں کام کرتا تھا

اشتہار

سوات(رپورٹ محمد قاسم۔زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے، ایک ہی گھر سے چار جنازے نکلنے پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔ مینگورہ شہر کے محلہ خونہ گل میں مکان کی چھت منہدم ہونے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔ واقعے کے بعد مقامی لوگوں اور ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

بعد ازاں چاروں افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ علاقے میں ایک ہی گھر سے چار جنازے نکلنے کے بعد کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عنایت اللہ انتہائی غربت کی زندگی گزارتا تھا اور گھر کے اخراجات پوری کرنے کے لئے کارخانے میں روزانہ کی اجرت پر کام کرتا تھا۔ حادثے میں عنایت اللہ،اس کی بیوی،ایک بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے ۔

اشتہار

House CollapsedMingora
Comments (0)
Add Comment

اشتہار