اشتہار

آٹا چینی کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان

یکم فروری سے گیس کی قیمتوں میں بھی مزید اضافے کا امکان ہے۔

اشتہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک میں آٹا اور چینی مہنگا ہونے کے بعد یکم فروری سے گیس کی قیمتوں میں بھی مزید اضافے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں پانچ فیصد اضافے کی تجویز پیش کردی گئی۔ آج ای سی سی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز منظور ہونے کا امکان ہے۔

 

گھریلو صارفین کیلئے گیس میٹر کرائے میں ماہانہ 60 روپے اضافے اور نیا گیس میٹر کرایہ 80 روپے ماہانہ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجلی کارخانوں کیلئے گیس کی قیمت 12 فیصد بڑھانے جبکہ برآمدی صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت 6.5 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوکرنے کی تجویز دی گئی ہے اور کھاد کارخانوں کیلئے گیس قیمت ایل این جی کی قیمت کے برابر ہوگی۔

اشتہار

AccidentArmyArresteddeadFoodGashospitalPakistanProtest
Comments (0)
Add Comment

اشتہار