اشتہار

سرخ آٹے کا استعمال صحت کے لئے مفید ہے،فوڈ اتھارٹی

سرخ آٹے میں بران کی مقدار زیادہ ہوتی ہے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی سوات نے سرخ آٹے کو صحت کے لئے مفید قرار دے دیا۔ کے پی فوڈ اتھارٹی سوات کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سرخ آٹے کا استعمال صحت کے لئے مفید ہے،آٹا ہماری روز مرہ زندگی کی بنیادی غذا ہے ، پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بنیادی طورپر ہمارے معاشرے میں دو قسم کا آٹا استعمال ہوتا ہے، ایک فائن آٹا اور دوسرا سرخ آٹا یعنی ہول فلور چونکہ سرخ آٹا میں بران(bran )کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور بھاری مقدار میں وٹامن، منرلز اور فائبر پائی جاتی ہے اس لیے جلد ہضم ہو جاتی ہے اور قبض کشا بھی ہے۔

بواسیر کے مریضوں کے لئے سرخ آٹا بہت بہترین غذا ہے اس کے مقابلے میں فائن آٹا جلد ہضم نہیں ہوتا اور بواسیر کی مریضوں کے لئے بھی ٹھیک نہیں ہے۔

اشتہار

FlourFood AuthoritykpSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار