اشتہار

خواجہ سراؤں کے الزامات بے بنیاد ہے،اُن کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوئی،ڈی پی او

ڈی پی او سوات سید اشفاق انور نے کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کو چالان کیا گیا تھا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈی پی او سوات سید اشفاق انور نے کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کو چالان کیا گیا تھا، قانون کے تحت کام کرنے والے خواجہ سراؤں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے میڈا یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21جنوری کو خواجہ سراء نعمت علی سکنہ دیولئی حال سہراب خان چوک نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ دو افراد ساجد اور حسین نے ان کے ساتھ لڑائی کی ہے جس پر مینگورہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا اور اسکو مقامی عدالت میں پیش کیا جس پر ان کی ضمانت ہوئی۔

اشتہار

اگلے روز خواجہ سراؤں نے مینگورہ پولیس سٹیشن پر حملہ کیا اور پولیس اہلکاروں کو زخمی بھی کیا، جس پر قانون کے مطابق کاروائی کی گئی اور سی سی ٹی وی اور میڈیا کے فوٹیج میں نشاندہی کرنے والے خواجہ سراؤں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی اور مزید تفتیش جاری ہے، انہوں نے کہا کہ قانون میں خواجہ سراؤں کوتحفظ حاصل ہے اور اگر وہ قانون کے تحت کام کریں گے تو ان کو پولیس ہر مکمن تحفظ فراہم کریگی لیکن اگر قانون ہاتھ میں لیا جائیگا تو قانون سب کے لئے برابر ہے، اسمیں کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں کی جانب جو الزامات لگائے گئے ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ سی سی ٹی وی کیمروں میں سب کچھ محفوظ ہیں اور ہسپتال میڈیکل رپورٹ بھی نفی آئی ہے۔

اشتہار

DPOPoliceProtestShemale
Comments (0)
Add Comment

اشتہار