اشتہار

بھیرہ کے قریب وین میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی

وین فیصل آباد سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ موٹروے پر بھیرہ کے قریب اس کا ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث وین سائن بورڈ سے ٹکرا گئی

اشتہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)موٹر وے پر بھیرہ کے قریب وین میں آگ لگنے سے 11 افراد جھلس کر جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق وین فیصل آباد سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ موٹروے پر بھیرہ کے قریب اس کا ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث وین سائن بورڈ سے ٹکرا گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد وین کا سلنڈر پھٹ گیا جو گاڑی میں آگ لگنے کا باعث بنا۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 5 مردوں اور دو خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جب کہ 6 مرد اور 5 خواتین شدید زخمی ہوئیں۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر بھیرہ منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اشتہار

AccidentArmyArrestedDCFireFiringhospitalinjuredKalamKHwazakhelaKilledKPKLoad sheddingMingoraPakistanPeshawarPolicePPPProtestسواتکالامہسپتال
Comments (0)
Add Comment

اشتہار