اشتہار

بینظیرانکم سپورٹ سے رقم حاصل کرنے والے افسران کے نام سامنے آگئے

رقم وصول کی جن میں گریڈ 22 کے ہائیکورٹ کے جسٹس میاں عارف حسین، محکمہ تعلیم کے گریڈ 19 کے افسران محمد شیراز اور محمد سلیم شامل ہیں۔

اشتہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے رقم حاصل کرنے والے کچھ افسران کے نام سامنے آگئے ہیں۔ بی آئی ایس پی فنڈز سے آزاد کشمیر کے گریڈ 17 سے 22 کے 9 افسران نے رقم وصول کی جن میں گریڈ 22 کے ہائیکورٹ کے جسٹس میاں عارف حسین، محکمہ تعلیم کے گریڈ 19 کے افسران محمد شیراز اور محمد سلیم شامل ہیں۔

 

وظیفہ خوروں میں محکمہ تعلیم کے گریڈ 18کے محمد افضل اورمحکمہ پبلک ہیلتھ کے گریڈ 18 کے قاضی کبیر احمد، محکمہ تعلیم کے گریڈ 17 کے حکم داد، محکمہ آڈیٹر جنرل کے گریڈ 17 کے افسر محمد مسکین، محکمہ ہائر ایجوکیشن کے گریڈ 17 کے افسرمحمد یوسف اور گریڈ 17 کے ریاض احمد خان شامل ہیں۔ ان تمام افسران کی بیویاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کررہی تھیں۔ بی آئی ایس پی فنڈز کھانے والوں میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ ون سے سولہ کے 93 ملازمین ہیں جن میں گریڈ سولہ کے چار افسران بھی شامل ہیں۔ گریڈ سولہ کے افسران میں عبدالستار،غلام سرور،حاجی ظہیر علی اور جعفر حسین جبکہ گریڈ چودہ کے خدا بخش، بختیار علی اور عبدالحمید شامل ہیں۔

اشتہار

ANPBISPcrime in karachiKarachiPMLNPPPsindh
Comments (0)
Add Comment

اشتہار