اشتہار

یونیورسٹی آف سوات کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے،محبوب الرحمن

وومن یونیورسٹی کے لئے اراضی خریدلی گئی یے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹر ار اور شانگلہ کیمپس کے انچارج محبوب الرحمن نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف سوات کی تعمیر پر کام تیزی سے کام جاری ہے، کبل میں وومن کیمپس کے لئے 260کنال اراضی خریدی گئی ہے، وومن کیمپس کے لئے فنڈ موجود ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات اور شانگلہ کے نوجوانوں کو اپنے ہی علاقے میں مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم ہورہے ہیں، سائنس و ٹیکنالو جی کے اس جدید دور میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے بغیر کسی بھی شعبے میں ترقی اور کامیابی ممکن نہیں،

یونیورسٹی آف سوات کے فارغ التحصیل طلبہ ملک کی تعمیر و ترقی اور پاکستانی عوام کو خوشحالی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ وومن کیمپس کے لئے اراضی حاصل کی گئی ہے اور اس پر بہت جلد تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا جبکہ سوات یونیورسٹی کے تعمیر سے طلباء و طالبات کو درپیش مشکلات ختم ہوجائیں گے۔

اشتہار

Swat UniversityUOS
Comments (0)
Add Comment

اشتہار