اشتہار

سوات میں ٹیکس وصولی کیخلاف تاجر برادری کا احتجاج کی دھمکی

2023 تک سوات اور ملاکنڈ ڈویژن ہر قسم ٹیکس سے مستثنیٰ ہے لہذا ٹیکس وصولی سے گریز کیا جائے

اشتہار

سوات (ویب ڈیسک)لائسنس فیس اور صفائی کی آڑ میں ٹی ایم اے ، واسا ٹیکس مسترد ، تاجر برادری اپنی موقف پر ڈٹ گئی ، ٹیکس وصولی کیخلاف بھر پور احتجاج کی دھمکی دیدی ، ٹی ایم اے لائسنس کی فیس کی صورت میں جبکہ واسا صفائی کے نام پر ٹیکس وصول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاجر برادری کسی بھی قسم کا ٹیکس ادا نہ کرے ٹیکس کیخلاف آخری حدتک جائیں گے ، 2023 تک سوات اور ملاکنڈ ڈویژن ہر قسم ٹیکس سے مستثنیٰ ہے لہذا ٹیکس وصولی سے گریز کیا جائے،

 

ان خیالات کا اظہار سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے مینگورہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مینگورہ اور گردونواح میں ٹی ایم اے کی جانب سے لائسنس فیس کی آڑ میں ٹیکس وصول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ واسا کی طرف سے صفائی کے نام پر ٹیکس وصولی کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے تاجروں سے کہا ہے کہ کوئی بھی تاجر ٹی ایم اے اور واسا کے کسی قسم کاٹیکس دینے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن 2023 تک ہر قسم ٹیکس سے مستثنیٰ ہے لہذا متعلقہ حکام کو ٹیکس وصول کرنے سے گریز کرنا چاہئے بصورت دیگر ہم ٹیکس کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے اور اس سلسلے میں آخری حد تک جایں گے انہوں نے کہا کہ پہلے سے تباہ حال معیشت کو مزید تباہی سے بچایا جائے اور لوگوں پر مزید مشکلات مسلط کرنے سے اور حالات خراب کرنے کی کوشش سے گریز کیا جائے ۔

اشتہار

احتجاجپولیسپی ٹی آئیسواتسوات ٹی ایم اے ، تاجربرادریمینگورہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار