اشتہار

مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی: مشیر خزانہ حفیظ شیخ

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض پروگرام جاری ہے جس کے تحت آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالرز دے رہا ہے

اشتہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہناہےکہ حکومت نے مہنگائی پرقابو پانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں اور قوم دیکھے گی مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض پروگرام جاری ہے جس کے تحت آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالرز دے رہا ہے۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف اقتصادی اصلاحات میں مدد دے رہا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ملکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوئی ہے، افراط زر پر قابو پانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے گندم درآمد کررہے ہیں، حکومت بجلی صارفین کو سبسڈی دے رہی ہے اور تقریباً 72 فیصد صارفین سبسڈی حاصل کررہے ہیں، حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 7 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دے دی جب کہ سبزیوں کے داموں میں سیزن کی تبدیلیوں سے اضافہ ہوا۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کئی فیصلے کیے ہیں، حکومت نے اپنے غیر ضروری اخراجات میں کمی کی ہے، قوم دیکھے گی مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی ہے، پوری دنیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے، پاکستان میں ڈالر کی قدر میں استحکام آیا ہے۔

اشتہار

AccidentArmyArresteddeadFiringhospitalIMFImran KhanKPKMingoraPakistanPeshawarPoliceSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار