اشتہار

کبل پولیس کی کارروائی،بھاری مقدار میں اسلحہ و کارتوس برآمد

پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی تھی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوزوکی پک اپ سے 25عدد پستول اور1450عدد کارتوس برآمد کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے ڈڈہ ھارہ میں پولیس نے ایک اطلاع ملنے پر کارروائی کی مقامی پولیس چوکی کے ASi سلیم خان، شریف اللہ خان اورایس ایچ او فضل الرحیم خان نے بمعہ پولیس نفری ایک سوزوکی پک اپ کی تلاشی شروع کی تو اس دوران بوسہ کے دیگر بوریوں سے نیلی رنگ کے تین عدد بوریاں نکال لی تو اسمیں مختلف بور کے 25عدد پستول اور 1450عدد کارتوس برآمد کرلی گئی۔

جس میں 400عدد کارتوس 12بور،چھریدار بندوق جبکہ 1050عدد کارتوس 30بور پستول کی ہے۔ ملزم محمدعثمان ولد محمدالرحمن ساکن جولگرام بٹ خیلہ کوگرفتارکرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اشتہار

ArrestedKabalPoliceWeapons
Comments (0)
Add Comment

اشتہار