اشتہار

سوات کی تائیکوانڈو چیمپئین عائشہ ایاز کی وزیر اعلی محمود خان سے ملاقات

وزیراعلیٰ نے عائشہ ایاز کو دولاکھ روپے کا انعام بھی دیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) پاکستان کا نام روشن کرنے والی سوات کی 9 سالہ عائشہ ایاز نے وزیراعلی محمود خان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی نو سالہ کم سن تائیکوانڈو چیمئین عائشہ آیازنے ملاقات کی ہے ۔ واضح رہے کہ عائشہ آیاز نے فجیرہ انٹر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ نے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر عائشہ آیاز کو مبارکباد دی ہے اور اُسے اعزازی شیلڈ سمیت دو لاکھ روپے نقد انعام سے بھی نوازا ہے ۔ انہوں نے عائشہ آیاز کو 20ہزارروپے ماہانہ وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا اور فوری طور پر تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہے ۔

اشتہار

ayesha ayazCMMehmood Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار