اشتہار

سوات موٹر وے کو فتح پور تک توسیع کے لئے70 ارب منظور

دیگر 24 اہم منصوبوں کی منظوری بھی دے دی گئی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی ترقی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 24 اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔مختلف اضلاع کے لیے 90 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
دستاویزات کے مطابق سوات موٹروے کی توسیع کیلئے 70 ارب روپے منظور کئے گئے جس سے سوات موٹر وے کو فتح پور تک توسیع دی جائے گی، ضلع کوہاٹ کو گیس کی رائلٹی کی مد سب سے زیادہ 15 ارب کے فنڈ کی منظوری دی گئی، 15 ارب روپے مختلف پروجیکٹس پر خرچ کئے جائیں گے۔

سات پروجیکٹس حتمی منظوری کے لیے وفاق کو ارسال کر دیئے گئے، جس میں قبائلی اضلاع اور بندوبستی علاقوں کے درمیان سڑکوں کے منصوبے بھی شامل ہیں، سکولوں، ہسپتالوں، ریسکیو سروسز، توانائی سمیت دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔

اشتہار

Mehmood KhanSwat Motorway
Comments (0)
Add Comment

اشتہار