اشتہار

سیدو شریف،گھر سے بھاگنے کی کوشش،ماں نے اپنی بیٹی کو گولی ماردی

جواں سالہ لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقے فیض آباد میں گھر سے بھاگنے کی کوشش کرنے والی دوشیزہ پر اپنی ماں نے فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے صدر مقام سیدو شریف کے علاقہ فیض آباد میں 25سالہ نائلہ دختر محمد اقبال گھر سے اپنا سامان اکھٹا کررہی تھی اور اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھی کہ اُس کی ماں مسماۃ لیلیٰ نے پستول سے اُس پر فائرنگ کردی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئی۔

اشتہار

جواں سالہ لڑکی کو زخمی حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کو بیان دیتے ہوئے زخمی لڑکی کی بہن سمیرا نے بتایا کہ میری بہن اپنے کپڑے اور دیگر سامان اکھٹا کر رہی تھی اور مسلسل کسی کے ساتھ فون پر بات کر رہی تھی۔ میری ماں نے سامان اکھٹا کرنے کی وجہ پوچھی تو اُس نے بتایا کہ وہ اپنے اشنا کے ساتھ جارہی ہے۔

سمیرا نے مزید بتایا کہ میری ماں نے اُسے کہا کہ اگرآپ کا دوست رشتہ بھیجتا ہے تو اہم تیری شادی کرا دیں گے تاہم بھاگنے کی ضرورت نہیں جس پر وہ نہیں مانی اور میری ماں نے پستول نکال کر اُس پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق جواں سالہ لڑکی کو ایک گولی آنکھ اور دو گولیاں پیٹھ پر لگی ہے۔لڑکی کی ماں کو گرفتار کر کے پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ دفعہ324کے تحت مقدمہ بھی درج کردیا گیا ہے۔

اشتہار

FiringGirlinjuredsaidu sharif
Comments (0)
Add Comment

اشتہار