اشتہار

کورونا وائرس افریقا میں پھیلا تو ایک کروڑ اموات ہو سکتی ہیں: بل گیٹس

امریکی شہر سیاٹل میں کانفرنس سے خطاب میں بل گیٹس نے کورونا وائرس کو دنیا کے لیے بہت بڑا چیلنج قرار دیا

اشتہار

سیاٹل(ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس نے افریقا میں وبائی صورت اختیار کر لی تو یہ ایک کروڑ اموات کا باعث بن سکتا ہے۔ امریکی شہر سیاٹل میں کانفرنس سے خطاب میں بل گیٹس نے کورونا وائرس کو دنیا کے لیے بہت بڑا چیلنج قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وائرس افریقی ملکوں تک پہنچا تو ناقابل کنٹرول وبا کی صورت اختیار کر جائے گا جہاں صحت کی سہولیات اس کی نگرانی اور کنٹرول نہیں کر سکیں گی۔ عالمی سطح پر پھیلنے والی وبا اُن چند چیزوں میں سے ہے

 

جو نظام صحت معیشتوں کی تباہی اور لاکھوں اموات کی وجہ بن سکتی ہے۔ خیال رہے کہ چین سے پھیلنے والے پراسرار کورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں 1700 سے تجاوز کر چکی ہیں۔ چین کے علاوہ ہانگ کانگ، فلپائن، جاپان، فرانس اور تائیوان میں بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں سامنے آ چکی ہیں۔

اشتہار

BLIGATEMICRO SOFTUSAبل گیٹسمائیکرو سافٹ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار