اشتہار

پولیس عوام کی خادم ہے،ڈیوٹی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی پی او

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کھلی کچہری سے خطاب

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈی پی او سوات سید اشفاق انور نے کہا ہے کہ پولیس عوام کی خدمت کے لئے دن رات ڈیوٹی کررہے ہیں عوام پر بھی لازم ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرکے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ چار بارغ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے علاقوں میں مشکوک افراد پر نظر ثانی کریں کیونکہ یہاں پر امن کافی قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا ہے جس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لئے ہیں اور جو کوئی اپنی ڈیوٹی میں غفلت کرے گاان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اشتہار

DPOPolice
Comments (0)
Add Comment

اشتہار