اشتہار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کویت کا ایک روز کا دورہ

دفاع اور سیکیورٹی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر ا تفاق کیا گیا

اشتہار

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کویت کا ایک روزہ دورہ کیا جس میں دفاع اور سیکیورٹی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر ا تفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک روزہ دورے میں کویت کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ احمد منصور سمیت کویت کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد الخدیر اور لیفٹننٹ جنرل اسٹاف انجینئر ہاشم عبد الرزاق الرافع سے بھی ملاقاتیں کیں۔

 

آرمی چیف اور کویتی حکام کی ملاقاتوں کے دوران خطے میں امن و استحکام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے میں دونوں ممالک کے دفاع اور سیکیورٹی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر ا تفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ کویت کی سیاسی اور فوجی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اس کی کوششوں کو بھی سراہا۔

اشتہار

Army ChiefARMY CHIEF QAMAR JAVED BAJWA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار