اشتہار

پی ٹی آئی نے عوام پر آئی ایم ایف کو مسلط کردیا ہے،سیراج الحق

سوات میں جماعت اسلامی کی جانب سے عوامی مارچ کا انعقاد کیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام آٹا چورں، چینی چوروں اورلٹیروں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں عوام کا سڑکوں پرنکل آنا اس بات کی غمازی کرتاہے کہ عوام پی ٹی آئی کے 18ماہ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔ ملک پر آئی ایم ایف مسلط کرکے تحریک انصاف نے پاکستان کو غلام بنادیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ نشاط چوک میں مہنگائی کے خلاف مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا اس سے قبل ضلعی امیر محمد امین اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار

انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل افراد نے 22کروڑ لوگوں کی جیبوں پرڈاکہ ڈالا ہے اور ملک پر 72سالوں سے حکمرانی کرنیوالوں میں پی ٹی آئی حکومت ایک ناکام ترین حکومت ہے ملک پر مسلط ٹولے کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کررہے ہیں مدینے کے ریاست کے دعویداروں نے ملک میں شرح سود میں اضافہ کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ 1971میں عبداللہ نیازی نے فوج کو انڈیا کے حوالے کردیاتھا اورآج ان کے جان نشین وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی ہے ملک کی داخلی، خارجی، معاشی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرف IMFکے حوالے کردیاہے پاکستان میں IMFکی حکومت قائم ہے، چینی، آٹا مہنگاکرکے مخصوص حکومتی لوگوں کو فائدہ پہنچایاہے غریبوں پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں،کاشتکار اورزمینداروں کو دیوارکیساتھ لگادیاگیاہے وزیراعظم کہتے ہیں کہ دولاکھ روپے پر ماہانہ ہمارا گزارہ نہیں ہوتا۔

اگر دولاکھ میں اِن دونوں کاگزربسرنہیں ہوتاتوپھران لوگوں کاکیا حال ہوگا جوماہانہ پندرہ ہزارروپے تنخواہ لیتے ہیں اوران کے بجلی کا بل 8000روپے اورگیس کابل4000روپے آتاہے، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کیخلاف جماعت اسلامی کے سابق ایم این اے نے اسمبلی میں قرارداد پیش کیاتھاآج ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملاکنڈڈویژن کو بیس سالوں کیلئے ہرقسم ٹیکس سے مستثنیٰ قراردیاجائے انہوں نے کہا کہ حکومت کیساتھ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی پروگرام نہیں۔ اورمہنگائی نے لوگوں سے ان کے جینے کا حق بھی چھین لیاہے اس وجہ سے جماعت اسلامی نے مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک کاآغاز بھی سوات سے کردیاہے۔

اشتہار

Awami MarchJamat islami
Comments (0)
Add Comment

اشتہار