اشتہار

سوات: کبل کے علاقہ میلہ گاہ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

ملزم فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کردی

اشتہار

سوات( زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقہ کبل میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا گیا۔ زخمی شخص اسپتال منتقل جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ میلہ گاہ میں طارق شاہ ولد ہادی اور خاندان ولد محمد جان کے مابین کسی بات پر تکرار ہوئی جس کے بعد خاندان نے پستول سے فائرنگ کر کے طارق شاہ کو زخمی کردیا۔ ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا جبکہ طارق شاہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

اشتہار

FiringinjuredKabal
Comments (0)
Add Comment

اشتہار