اشتہار

ہم وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں۔ فضل حکیم خان

پارٹی کی خدمت دل و جان سے کررہے ہے، ڈیڈک چئیرمین

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں پارٹی کی خدمت دل وجان سے کرتے ہیں حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے عوام کو ہر گز مایوس نہیں کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکان باغ میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لوگوں نے فضل حکیم خان یوسفزئی کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے اگاہ کیا۔

اشتہار

فضل حکیم خان نے بعض عوامی مسائل موقع پر حل کئے جبکہ بعض کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کئے فضل حکیم خان نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور عوام کی ترقی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام اور ورکرز کے مشاورت سے کام جاری ہے ترقیاتی کاموں پر عوام کھڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی بھی شخص کسی منصوبے میں کرپشن نہ کریں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں تمام سرکاری محکمے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں تمام سرکاری افسران میرٹ اور انصاف پر عوام کے مسائل حل کرتے ہیں۔

اشتہار

Fazal HakeemMPA
Comments (0)
Add Comment

اشتہار