اشتہار

سوات: سائن بورڈز کے خلاف آپریشن، تاجر برادری سراپا احتجاج

سوات ٹریڈرز کے صدر نے کمشنر ملاکنڈ کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ سوات میں انتظامیہ کی جانب سے سائن بورڈ اور بلز بورڈ کے خلاف آپریشن کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئے۔سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے مینگورہ شہر سمیت ضلع سوات میں سائن بورڈز اور بلز بورڈز کے خلاف آپریشن پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائن بورڈز اور بلز بورڈز پوری دنیا میں لگے ہوئے ہے لیکن کمشنر ملاکنڈ سوات میں نئے قوانین نافذ کررہے ہیں اور غریب ٹھیکداروں کے سائن بورڈز وغیرہ بغیر کسی نوٹس کے غیر قانونی طور پر اتار کر اس کو سرکاری قبضے میں لیا جا رہا ہے ۔

جس سے ہزاروں لوگوں کا روزگار داؤ پر لگ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سمیت سوات میں ویسے بھی بے روزگاری ہے جبکہ کمشنر ملاکنڈ ہزاروں مزدوروں کو بے روزگار کرکے ان کو فاقوں پر مجبور کر رہے ہیں اور ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جا رہا ہے جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دے سکتے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار

ProtestTraders
Comments (0)
Add Comment

اشتہار