اشتہار

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اجمل وزیر کو یہ قلمدان سونپ دیا گیا ہے

اشتہار

پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اجمل وزیر کو یہ قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں وزرا کے عہدوں میں رد و بدل ہوا ہے، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور مشیر برائے ضم اضلاع اجمل خان وزیر کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دے دیا گیا۔ شوکت یوسفزئی سے وزارت اطلاعات تو لے لی گئی ہے تاہم بدستور صوبائی کابینہ کا حصہ رہیں گے، انہیں ثقافت اور محنت کے محکمے دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل خیبر پختونخوا کابینہ سے 3 وزرا کو بھی وزیر اعلیٰ کے خلاف سازش کے الزام میں نکالا جاچکا ہے۔

اشتہار

pti islamabadPTI KPKsuspend shaukat yousafzai
Comments (0)
Add Comment

اشتہار