اشتہار

‘پشاور زلمی میرا بے بی ہے’: اختلافات کی خبروں پر سیمی بول پڑے

میں سمجھ چکا ہوں کہ آپ اپنا کام مکمل کرنے تک ہی اہم ہیں

اشتہار

پشاور(ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی ان کا ‘بے بی’ ہے اور کوئی چیز ان کے درمیان نہیں آ سکتی۔ ڈیرن سیمی نے گزشتہ روز کوئی حوالہ دیے بغیر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’میں سمجھ چکا ہوں کہ آپ اپنا کام مکمل کرنے تک ہی اہم ہیں‘۔ اس کے بعد ڈیرن سیمی کراچی کنگز کے خلاف میچ بھی نہیں کھیلے تاہم وہ ٹانگ پر پٹی کیے ڈگ آؤٹ میں ٹیم کے ساتھ موجود رہے۔

 

سیمی کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے اپنی فرنچائز کے اختلافات کی چہ مگوئیوں شروع ہو گئیں ۔ لیکن، سیمی نے اب ایک نئی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ‘مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ میڈیا یہ سوچے گا کہ میرے اور میرے بھائی جاوید آفریدی کے درمیان کوئی مسئلہ ہوگا۔۔۔میں درحقیقت اس پر ہنس رہا ہوں۔’ سیمی نے مزید لکھا کہ ‘سن لیں کہ مجھے اس شخص سے بالکل اپنے بھائی کی طرح محبت ہے۔۔۔پشاور زلمی میرا ‘بے بی’ ہے اور ہمارے درمیان کوئی چیز حائل نہیں ہوتی۔’

اشتہار

Darren SammyICCPCBPESHAWAR ZALMI
Comments (0)
Add Comment

اشتہار