اشتہار

ڈینگی مچھروں اور روک تھام سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ڈینگی مچھروں اور انکی افزائش کی روک تھام سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم کی زیر صدارت منگل کے روز ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں آنے والے موسم گرما کے دوران ڈینگی مچھر اور بیماری کی روک تھام سے متعلق اقدامات اور طریقہ کار پر غور وخو ض کیا گیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف،مختلف تحصیلوں کی اسسٹنٹ کمشنروں، ٹی ایم ایز،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور واسا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اشتہار

اجلاس میں ڈینگی مچھر کی افزائش کو بروقت روکنے سے متعلق امور پر تفصیلی بحث ہوئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور ٹی ایم ایز سمیت متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کو بروقت روکنے کیلئے عوامی آگہی مہم پر زور دیا جائے اور محکمہ اطلاعات سوات کوبھی ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 کے ذریعے عوام میں آگہی مہم چلائیں ڈی سی سوات نے اجلاس کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کا موسم شروع ہونے سے پہلے اس کے انڈے اور لاروا کو تلف کرنے پر توجہ دیں اور اگر محکمہ صحت کے ساتھ کسی سہولت کی کمی ہو تو فوری طور پر اپنی ضروریات ان کو پیش کریں تاکہ صوبائی حکومت سے بھر وقت حاصل کئے جائیں تاہم اجلاس کو بتایاگیا کہ ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں اور ایک مقررہ ٹائم فریم کے تحت تمام ضروری اقدامات کئے جا ئیں گے تاکہ اس موذی مچھر کو پھلنے پھولنے کا موقع نہ ملے اجلاس میں ٹی ایم ایز کو ہدایت کی گئی کہ وہ بروقت اپنے اپنے علاقوں میں مچھر مار سپرے کی بندوبست کو یقینی بنائیں ۔

جبکہ واسا اور پبلک ہیلتھ کے اہلکاروں کو نکاسی آب اور دوسرے نالوں وغیرہ کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی یہ بھی ہدایت کی گئی کہ عوام کو خبردار کیا جائے کہ کہیں پر بھی کھڑی پانی کو رہنے نہ دیا جائے جبکہ اپنی ٹینکیوں کو بند رکھیں بعد ازیں اجلاس کی شرکاء نے ڈینگی سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے واک کا بھی اہتمام کیا۔

اشتہار

DengueMeetingSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار