اشتہار

فوڈ اتھارٹی کا مینگورہ اور مٹہ میں بھرپور کاروائیاں

ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر بھاری جرمانے عائد کردئے گئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے عوام اور سیاحوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی سوات نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوات اسد قاسم کے مطابق سوات ٹیم نے ایک کاروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی آفیسرز عامر مہر اور شہاب خان کے ہمراہ نیو ٹرانسپورٹ اڈا کے آس پاس تمام ریسٹورنٹ اور دکانوں کا معائنہ کیا، متعدد کو جرمانے اور بہتری کے نوٹسز جاری کئے گئے اس کے علاوہ دکانوں سے سینکڑوں لیٹر غیر معیاری اور زائدالمیعاد مشروبات برآمد کر کے موقع پر تلف کر کے آئندہ کے لئے سخت تنبیہ جاری کردی۔

جبکہ ایک دوسری کاروائی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد خان نے فوڈ سیفٹی آفیسر نواب علی کے ہمراہ تحصیل مٹہ میں مصالحہ بنانے والے کارخانے کو صفائی کی ناقص صورتحال اور ممنوعہ چائنہ سالٹ کی برآمدگی پر سربمہر کر دیا، کارخانے سے ہزاروں کلو چائنہ سالٹ قبضے میں لے کر بھاری جرمانہ عائد کیا گیاخیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے سوات آفس میں قائم شدہ ھاٹ لائن نمبر جو کہ گزشتہ روز عوامی شکایات کے لئے فعال کیا گیا، پر متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر پورے ضلع میں کاروائیاں جاری ہیں ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں صوبے کے طول و عرض میں ملاوٹ اور غیر معیاری خوراک کی اشیاء بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی دن رات جاری رہیگی۔

اشتہار

Food Authority
Comments (0)
Add Comment

اشتہار