اشتہار

سوات، جائیداد کے تنازعے پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے رپورٹ درج کرلی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں سابقہ دشمنی اور جائیداد کے تنازعے پر چچا نے بھتیجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان گرفتار کرلئے۔پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ وتکے میں ملزمان نصیر خان اور شکیل پسران بخت چمن نے اپنے بھتیجے نوید ولد بخت زمین کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے دونوں گھرانوں کے درمیان جائیداد پر تنازعہ چل رہا تھا اور دونوں کی سابقہ دشمنی بھی تھی۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اشتہار

deadFiringMingora
Comments (0)
Add Comment

اشتہار