اشتہار

سوات یونیورسٹی کے لئے مزید تین سو ملین روپے کی فراہمی کا اعلان

وومن کیمپس کے لئے دو سو کنال اراضی کا بھی وزیراعلیٰ نے اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلی محمود خان کا یونیورسٹی اف سوات میں نئے بلاک کی تعمیر کیلئے تین سو ملین روپے اوروویمن کیمپس کیلئے بریکوٹ میں دو سوکنال اراضی کی فراہمی کا اعلان،بلڈنگ کے تعمیر پر کام تیز کرنے اور ماہانہ رپورٹ دینے کی ہدایت،یونیورسٹی اف سوات میں تعمیراتی کام نہ کرنے والے ٹھیکداروں کو فارغ کرنے کی ہدایت۔

اشتہار

گزشتہ روز یونیورسٹی اف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر محمد جمال۔رجسٹرار محبوب الرحمن،ڈیڈیک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان اور دیگر حکام نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سے ملاقات کی اس موقع پر رجسٹرار محبوب الرحمن نے وزیر اعلی کو یونیورسٹی اف سوات میں جاری تعمیراتی کام اور دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی،جس پر وزیر اعلی محمود خان نے اعتماد کا اظہار کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اف سوات کو اعلی اور معیاری یونیورسٹی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جاینگے اور طلباء و طالبات کو تمام تر ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس موقع پر انہوں نے بریکوٹ میں سوات یونیورسٹی کے وویمن کیمپس کیلئے دو سو کنال اراضی کی فراہمی اور تین سو ملین روپے کی لاگت سے اکیڈیمک بلاک بنانے کی منظوری دی ۔

انہوں نے کہا کہ وویمن یونیورسٹی کے قیام کا مقصد یہاں کے طالبات کو تعلیم کے علیحدہ مواقع فراہم کرنا ہے جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جاینگے اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی اف سوات کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ ڈیڈک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان کو جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ کی تعمیر کاکام تیز کیا جائیں اور جن ٹھیکداروں نے ابھی تک کام شروع نہیں کیا ہے یا نہیں کر رہے ہیں انکو دس روز کی الٹی میٹم پر فارغ کیا جائیں اور انکے خلا ف محکمانہ کاروائی کی بھی ہدایت کی گئی۔

اشتہار

Swat UniversityUOS
Comments (0)
Add Comment

اشتہار