اشتہار

سوات،مینگورہ میں سولہ سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے پستول برآمد کرلی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں فائرنگ سے سولہ سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا،پولیس نے ملزم گرفتار کر کے آلہ قتل بر آمد کرلیا۔پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے محلہ فتح خان خیل میں ملزم عباس ولد لیاقت حسین سکنہ بنڑ نے فائرنگ کرتے ہوئے سولہ سالہ نوجوان جنید ولد ریاض علی کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا اور پیر کی صبح دس بجے ملزم عباس نے پستول سے جنید پر فائرنگ کردی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا اور آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

اشتہار

deadFiringMingoraYouth
Comments (0)
Add Comment

اشتہار