اشتہار

سوات: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس اہلکار عمران کانجو بازار میں ڈیوٹی پر مامور تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کبل کے علاقے کانجو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کانجو میں نامعلوم افراد نے ڈیوٹی پر مامور سپاہی عمران پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔پولیس اہلکار کو شدید زخمی حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس کا کہنا ہے نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم رپورٹ درج کرلی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اشتہار

deadFiringKanjuPolice
Comments (0)
Add Comment

اشتہار