اشتہار

سوات میں ٹارگٹ کلنگ،دو ہفتوں میں خوشخبری دیں گے،آئی جی ثناء اللہ عباسی

انسپکٹر جنرل آف پولیس ثناءاللہ عباسی کا دورہ سوات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) انسپکٹر جنرل آف پولیس ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ پولیس اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے عوام کو تحفظ فراہم کررہی ہے، جن کے بدولت صوبہ میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا، سوات میں بیش بہا قربانیوں کی بدولت آمن قائم ہوا ہے جس کو برقرار رکھنے کے لئے خون کے نذرانے سے بھی دریغ نہیں کرینگے، سوات میں ٹارگیٹ کلنگ کے حوالے سے دو ہفتوں میں عوام کو خوشخبری دینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس افس میں میڈ یا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایڈیشنل آجی سپیشل برانچ اختر حیات خان، ڈی آئی ملاکنڈ محمد اعجاز خان، ڈی پی او سوات قاسم علی خان، ایڈیشنل ایس پی شاہ حسن خان اور ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان بھی موجود تھے۔

اشتہار

آئی جی ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ صوبے میں پولیس اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے عوام کو تحفظ فراہم کررہی ہے، جس کے بدولت آج خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے اور بچے کچے دہشت گردوں کو عوام کے تعاون سے کیفر کردار تک پہنچائیں گے، انہوں نے سوات میں ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے کہا کہ ٹارگٹ کلرز تک پہنچ گئے ہیں اور آئندہ دو ہفتوں میں عوام کو خوشخبری سنائینگے، انہوں نے مزید کہا کہ سوات سمیت ملاکند ڈویژن میں یہاں کے عوام، پولیس، سیکورٹی فورسز اور صحافیوں کے قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا ہے جو ہم کسی بھی صورت میں رائیگاں نہیں جانے دینگے اور اسکو برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ سوات سمیت پورے صوبے کے پولیس ہر قسم کے چیلنجز اور واقعات سے نٹمنے کے لئے تیار ہے اور بیک پر پاک فوج ہمارے ساتھ موجود ہے اور دہشت گردی سے پاک فوج اور پولیس مشترکہ طور پر نمٹ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ صوبہ میں امن کے بدولت سیاحت کو فروغ مل رہا ہے اور پولیس آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کررہی ہے۔

سپیشل پولیس فورس کے حوالے کہا کہ سپیشل پولیس فورس کو مستقل کردیا ہے اور انکو ریگولر پولیس کی طرح مراعات ملے گی، انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی سفارش کرونگا تاکہ پولیس کے شانہ بشانہ رہ کر دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں اور ملک و قوم کی خدمت کرسکیں، اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، یونین آف جنرنلسٹ کے صدر محبوب علی، غلام فاروق سپین دادا، رشید اقبال اور فضل رحیم خان نے آئی جی کو روایتی شال اور پکول پہنایا۔

اشتہار

IG Policekp
Comments (0)
Add Comment

اشتہار