اشتہار

گوجر قوم کے مسائل کے حل کے لئے ہرفورم پرآوازاٹھائیں گے،رضا خان

گوجرقوم کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رہے گی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سردارقوم گوجر ملاکنڈڈویژن الحاج رضا خان گوجر نے کہا ہے کہ گوجر قوم کے مسائل کے حل کے لئے ہرفورم پرآوازاٹھائیں گے، اور گوجرقوم کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، وہ سوات میں گوجریوتھ فورم ملاکنڈڈویژن ایگزیکٹیو کونسلر کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، اجلاس سے مہمان خصوصی مولانا ضیاء الرحمان فاروقی ایگزیکٹیو کونسلر کے جنرل سیکرٹری ملک نذیر خان اورڈویژن کے تمام اضلاع سے آنے والے اراکین نے بھی خطاب کیا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر کمیٹیوں کی تشکیل کی گئی جس کے تحت، علماء کمیٹی، لیگل کمیٹی، مصالحتی کمیٹی، سیاسی کمیٹی، تنظیمی کمیٹی، سٹوڈنٹس کمیٹی اور میڈیا کمیٹی کا قیام عمل میں لایاگیااورمفتی شیرمحمد خان کو علماء کمیٹی، جہان زیب ایڈوکیٹ کولیگل کمیٹی، ملک عقل زادہ کو تنظیمی کمیٹی، ملک صدرے خان کو مصالحتی کمیٹی، سرفراز خان کو میڈیا کمیٹی، وقاص خان کو سٹوڈنٹس کمیٹی کاچیئرمین مقررکردیاگیا اور ایگزیکٹیو کونسلر نے متفقہ طور پر اس کی توثیق کی ان کمیٹیوں کی مدت دوسال مقررکی گئی، سردارقوم گوجرحاجی رضاخان نے کہا کہ ملک اس وقت کرونا آفت کی زد میں ہے انہوں نے علماء کرام اور ہرمکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ اس مرض کے حوالے سے اپناکردار اداکرتے ہوئے اگاہی پیداکریں انہوں نے کہا کہ گوجرقوم نے ان پرجس اعتماد کااظہارکیاہے ان کی زندگی گوجرقوم کی خدمت کے لئے وقف ہے۔

اشتہار

gujjarGYFRaza KhanYouth
Comments (0)
Add Comment

اشتہار