اشتہار

سوات کے نوجوان نے موسیقی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات سے تعلق رکھنے والے نوجوان ڈاکٹر کامران نے ایشین میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بشک کرغزیستان میں موسیقی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ مقابلوں میں انڈیا سمیت ایشیا کے مختلف ممالک سے 50طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔جس میں پاکستان کے نمائندگی ڈاکٹر کامران نے کی۔مقابلوں میں ڈاکٹر کامران نے اپنی خوبصورت آواز کا ایسا جادو جگایا کہ حال میں موجود لوگ اور جج دنگ رہ گئے اور حال تالیوں سے گونج اٹھا۔اس حوالے سے ایشین میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کرغزیستان کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کرونہ وائرس کی وجہ سے بچوں میں منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، ایسے میں سٹونٹس کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایسا پروگرام کا انعقاد کرنا وقت کی ضروری ہے، پروگرام کے اختتام میں یونیورسٹی انتظامیہ کے جانب سے ڈاکٹر کامران کو اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے کے بعد ایک سمسٹر کی فیس بطورانعام واپس کردی جائیگی۔

اشتہار

MusicPositionStudentSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار