اشتہار

ہیلتھ کئیر کمیشن کا شانگلہ میں نجی صحت مراکز پر چھاپہ

پورن شانگلہ میں غیر قانونی مراکز صحت سیل تیرہ سے زیادہ نجی صحت مراکز کو نوٹس جاری

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خیبر پختون خواہ ہیلتھ کیئر کمیشن کاعطائیوں کے خلاف پے درپے آپریشن، پورن شانگلہ میں غیر قانونی مراکز صحت سیل تیرہ سے زیادہ نجی صحت مراکز کو نوٹس جاری۔ ایچ سی سی سوات زون کے انسپکٹر فیض علی خان نے معاون عملے کے ہمراہ گذشتہ روز پورن شانگلہ کے مختلف علاقوں میں موجودنجی صحت مراکز کا معائنہ کیا اس موقع رحمت ڈینٹل کلینک کو حفظان صحت کے منافی ماحول اور ناقص میٹرئل کی برآمدگی کے وجہ سے بند کرکے سیل کیا گیاجبکہ ہومیو ڈاکٹر عالم زیب،رفعت بیگم میٹرنٹی ہوم،رابعہ انور کلینیکل لیبارٹری،ڈاکٹر باچا راون کلینک،ڈاکٹر سجاد علی، پورن کلینیکل لیبارٹری،فریبا ناز میٹرنٹی ہوم،ڈاکٹر عمران سپیشلسٹ کلینک و کلینکل لیبارٹری،سیف ڈینٹل کلینک،شوکت کلینیکل لیب و جی پی کلینک،الشفاء ایکسرے کوکے پی – ایچ سی سی ایکٹ کی عدم تعمیل پر نوٹسز جاری کردئے گئے۔ اس کے علاوہ پی ایم ڈی یو شکایت حل کی گئی۔ اس موقع پر مقامی شہریوں نے خیبر پختون خواہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے آپریشن کلین اپ کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے یہ توقع ظاہر کی کہ اس عمل سے نجی صحت مراکز کی کار کردگی میں مثبت تبدیلی آئے گی اور عطائیت کا ناسور کنٹرول ہوگا۔

اشتہار

ClinicsHealth care commission
Comments (0)
Add Comment

اشتہار