اشتہار

سوات: سیدو شریف میں چوریاں کرنے والا گروہ گرفتار

ملزمان سے مسروقہ سامان اور نقد رقم بر آمد کر لی گئی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف پولیس نے چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان دکانوں کے تالے توڑ کر چوریاں کرتے تھے۔ ڈی ایس پی محمد اسحاق خا ن اور ایس ایچ او اعجاز احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان سیف اللہ اور حکیم اللہ سکنہ شانگلہ کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ سامان اور نقد رقم برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سید و شر یف کے علا قہ عقبہ رو ڈ پرموجود بر یا ل سپر سٹور کے تالے توڑ کر ملزمان نے چوری کی تھی۔ اس کے علاوہ بھی ملزمان دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس نے تفتیش کے دوران دونوں ملزمان سیف اللہ و لد سیراج الدین،حکیم اللہ و لد جہان با ز سا کنان شا نگلہ کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے ما ل مسر و قہ اور نقد رقم برآ مد کر کے مز ید تفتیش شروع کر دی۔

اشتہار

Arrestedsaidu sharifThieves
Comments (0)
Add Comment

اشتہار