اشتہار

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1408 ہوگئی،11 جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 تک جاپہنچی ہے جب کہ وائرس سے اب تک 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اشتہار

کراچی(ویب نیوز) حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے 457 ، پنجاب میں 490، بلوچستان میں 133، خیبر پختونخوا میں 180، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2 مریض ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے جب کہ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 23 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اشتہار

CasesCORONAPakistan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار