اشتہار

سوات : بیچ بچاؤ کرنے والا شخص قتل،ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو گھنٹے کے اندر ملزم گرفتار کرلیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقے چپریال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو دو گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال بالا سور میں گزشتہ روز محمد نواب گھر جا رہے تھے کہ راستے میں قابل ولد بختیار اور افضل ولد خیبر کے درمیان جھگڑا ہو رہا تھا کہ محمد نواب نامی شخص نے اُن کا جھگڑا روکنے کی کوشش کی ۔

اس موقع پر قابل نامی شخص نے فائرنگ شروع کردی جسکی زد میں آکر محمد نواب جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے دو گھنٹے کے اندر اندر ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بر آمد کرلیا اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔

اشتہار

ArresteddeadmattaPolice
Comments (0)
Add Comment

اشتہار