اشتہار

الخدمت فاونڈیشن نے 3 ہزاروں گھروں تک راشن پہنچا دیا

ضلع بھر میں 22 ہزار ماسک تقسیم

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پاکستان کے سب سے بڑی دفاعی ادارے الخدمت فاونڈیشن نے ضلع سوات میں تین ہزار گھروں تک صرف نو دنوں میں ایک ماہ کا راشن پہنچادیا، جبکہ 22 ہزار ماسک اور سینیٹائزر بھی تقسیم کئے گئے ۔الخدمت فاونڈیشن سوات کے صدر افتاب خان نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے 20 مارچ کو اپنی سرگرمیوں کا اغاز کردیا اورسارے عطیات الخدمت فاونڈیشن ضلع سوات نے اپنے کارکنوں ، مخیر حضرات کی مدد سے فنڈنگ کرکے عوام تک پہنچائی ، انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں سوات کے مخیر حضرات الخدمت فاونڈیشن کے فلیٹ فارم سے غریب عوام کی مدد کررہےہیں، انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن غریبوں کیساتھ ساتھ خواجہ سراوں کو جلد امداد پہنچائیں گے کیونکہ خواجہ سرا بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں.

انہوں نے مخیر حضرات سے تعاون کرنےکا مطالبہ کیا، اور کہا کہ ہر گاوں میں ہمارے سینکٹروں کارکن مدد کیلئے موجود ہیں، جو کہ دن رات مدد کیلئے تیار ہیں، مخیر حضرات اپنے پیکجز خود بھی بناسکتے ہیں اور الخدمت کےرضاکار ان پیکجز کو تقسیم کرینگے، افتاب خان نے کہا کہ جو لوگ ہمارے ساتھ مدد کرنا چاہئے وہ ہمارے اکاونٹ نمبر MCB 0015101010026459 پر عطیات بھیج سکتے ہیں، فون نمبر 03428988777 پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں

اشتہار

Al-khidmatCORONAfood packageSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار