اشتہار

سوات: بحرین 16 گھنٹوں کیلئے کوارنٹائن،آمدورفت پر پابندی عائد

بحرین میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کی سفارش پر فیصلہ کیا گیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)تحصیل بحرین کے گاوں اریانئی میں کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد محکمہ صحت کی سفارش پر ڈی سی سوات نے بحرین تحصیل کو 16 گھنٹوں کیلئے کورنٹائن قراردیدیا ہے۔ ڈی سی سوات نے تحصیل انتظامیہ کو اگلے 16 گھنٹوں تک بحرین سے نکلنے والے ہر شخص پر پابندی لگادی ہے کہ کوئی بھی شخص گاڑی تحصیل بحرین سے نہ نکلنے پائیں، یہ احکامات بحرین بازار سے کالام اتروڑ تک ہیں ، جبکہ بحرین گریڈ سے لوئر سوات کی طرف یہ احکامات نہیں ہیں، انتظامیہ کے مطابق مزید اریانئی گاوں سے مزید 19 افراد کی ٹیسٹ پشاور بھجوادئے ہیں جبکہ ان کے رپورٹ واپس موصول ہوجائیں گے تو پھر اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائیگا ۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ تحصیل انتطامیہ کیساتھ تعاون کریں ۔

اشتہار

BahrainCORONALockdown
Comments (0)
Add Comment

اشتہار